سی این جی مزید مہنگی ہوگئی 

Nov 16, 2021 | 21:55:PM
سی این جی قیمت میں اضافہ
کیپشن: سی این جی مزید مہنگی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سی این جی کی قیمت میں 10 روپے 30 پیسے فی کلو اضافہ کردیاگیا ۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے سی این جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا ہے ۔ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچا نے کہا ہے کہ سی این جی کی قیمت میں10 روپے 30 پیسے فی کلو اضافہ ایف بی آر کی جانب سے جی ایس ٹی میں اضافے کے بعد کیا گیا ۔سی این جی ایسوسی ایشن رہنما کے مطابق موجودہ حالات میں سی این جی سیکٹر ٹیکسوں کا مزید بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا ویکسین بنانیوالی کمپنیوں نے کتنا منافع کمایا ۔۔اعداد شمار سامنے آگئے