آصف علی زرداری ،نواز شریف ،مریم نواز کا چودھری شجاعت سے رابطہ۔۔ خیریت دریافت کی 

Nov 16, 2021 | 18:43:PM
چودھری شجاعت سے رابطہ
کیپشن: چودھری شجاعت فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری ،سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور مریم نوازنے چودھری شجاعت سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اورچودھری سالک حسین کو فون کرکے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین کی جلد صحت یا بی کیلئے دعا بھی کی ۔سابق صدر نے چودھری شجاعت حسین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔جبکہ چودھری پرویز الٰہی اور سالک حسین نے خیریت دریافت کرنے پر آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا ۔
دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نوازنے بھی چودھری سالک حسین سے فون پر رابطہ کیا اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین وضع داری کی علامت ہیں اللہ تعالی انہیں صحت دے۔مریم نواز اور نواز شریف نے چودھری شجاعت کی جلد صحت یا بی کے لئے بھی کی 
ادھرپنجاب اسمبلی مےں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے ہسپتال جا کر مسلم لےگ (ق ) کے صدر چودھری شجاعت حسین کی عےادت کی۔اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی بھی موجود تھے۔ہسپتال میںچودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری سالک حسین سے بھی حمزہ شہباز شریف کی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر حمزہ شہباز کاکہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین ملک کے سینئر سیاستدان اور نہایت نفیس انسان ہیں۔اللہ تعالی کے حضور چوہدری شجاعت حسین کی مکمل صحت یابی اور تندرستی کیلئے دعا گو ہوں۔ 
یہ بھی پڑھیں:سموگ کے باعث سکول بند کرنے کی تجویز موخر