سموگ کے باعث سکول بند کرنے کی تجویز موخر

Nov 16, 2021 | 17:44:PM
سموگ پر اجلاس 
کیپشن: سموگ میں بچے سکول جاتے ہوئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کیبنٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں اسکولوں کو تین دن کے لیے بند کرنے کی تجویز موخر کردی۔کمیٹی نے یورو2 پیٹرول کے استعمال پر پابندی عائد کردی جس کے بعد یورو5 پیٹرول استعمال کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے لاہور میں سموگ پر قابو پانے کے لیے کیے گئے اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے منگل کو پی ڈی ایم اے کے ڈی جی راجہ منصور کو سموگ ایمرجنسی پلان بنانے اور اسے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی کو کمشنر لاہور، ڈی جی ماحولیات اور چیئرمین ماحولیاتی کمیشن کے ساتھ مل کر منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
اس موقع پر جوڈیشل انوائرمنٹل کمیشن کے فوکل پرسن نے عدالت میں سٹیلائٹ سے لی گئی صوبائی دارالحکومت کی تصاویر کے ساتھ رپورٹ جمع کرائی۔
کیس میں درخواست گزار ہارون فاروق اور جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی نمائندگی کرنے والے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کو بتایا کہ لاہور کے گردونواح میں اینٹوں کے بھٹے اب بھی کام کر رہے ہیں اور فصلوں کی باقیات کو بھی کھلے عام جلایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سموگ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے لوگ بیمار ہو رہے ہیں لیکن صوبائی حکومت کو کوئی پرواہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی میگا ایونٹ کی میزبانی مل گئی