کورونا وائرس سے مزید6افراد جاں بحق ہوگئے

Nov 16, 2021 | 09:04:AM
کورونا وائرس، اموات، شرح
کیپشن: کورونا مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا وائرس سے مزید6افراد جاں بحق ہوگئے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید216 کورونا کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 618ہو گئی ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید216 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار92ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 33ہزار435ورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.64 فیصد رہی۔ پنجاب میں ابتک 12 ہزار 980افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار604، خیبرپختونخوا 5 ہزار801، اسلام آباد 948، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 73ہزار250، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار190، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار965،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار364، بلوچستان میں 33 ہزار408، آزاد کشمیر میں 34 ہزار514 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار401 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون کا پیچھا کرکے بےہودہ اشارے کرنے والے ملزم سے متعلق اہم خبر