AIروبوٹ نے9 سیکنڈ میں کمپنی کا ڈیٹا اڑا دیا

May 16, 2026 | 09:28:AM
AIروبوٹ نے9 سیکنڈ میں کمپنی کا ڈیٹا اڑا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک خودکار سافٹ ویئر ایجنٹ نے اچانک بے قابو ہو کر صرف نو سیکنڈ میں ایک کمپنی کا مکمل ڈیٹا بیس ڈیلیٹ کر دیا، جس کے نتیجے میں بکنگز، صارفین کا ریکارڈ اور دیگر اہم معلومات عارضی طور پر ختم ہو گئیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ اے آئی ایجنٹ کار رینٹل کمپنیوں کے سافٹ ویئر میں موجود تکنیکی خرابیاں دور کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

 تاہم اس نے مسئلہ حل کرنے کے بجائے پورا پروڈکشن ڈیٹا بیس اور اس کے بیک اپس ہی حذف کر دیے۔

پاکٹ او ایس کے بانی جر کرین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ اے آئی سسٹم نے اپنی مقررہ سکیورٹی حدود توڑتے ہوئے کمپنی کا مرکزی ڈیٹا اور بیک اپ فائلیں ختم کر دیں۔

یہ اے آئی ایجنٹ  اینتھروپک کے طاقتور ماڈل کلاڈ اوپس 4.6 پر کام کر رہا تھا، جسے پروگرامنگ اور سافٹ ویئر انجینئرنگ کے شعبے میں جدید ترین اے آئی سسٹمز میں شمار کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:لاہور کے تمام تھیٹرز میں پرانے اوقات پر ڈراموں کا آغاز آج سے ہوگا