’’پہلگام حملہ بھارت نےخودکروایا‘‘

May 16, 2025 | 15:36:PM
’’پہلگام حملہ بھارت نےخودکروایا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سجاد اظہر پیرزادہ) انڈین حکومت نے7مئی کو ایک غنڈے کی طرح پاکستان پر جنگی حملہ کیا،یہ الزام لگا کر کہ ہم نےپہلگام حملے کابدلہ لیا ہے، لیکن 24 ڈیجیٹل کے یوٹیوب چینل نے آپ کے سامنے ایک ایسی سچائی  رکھی،جو اب تک سامنے نہیں آئی تھی،اوروہ یہ ہے کہ اس حملے کے پیچھے خود انڈیاہی ہے۔

انڈیا نے پہلگام حملہ خود کیسے کروایا؟ انڈین فوجی افسر سچ سامنے آنے پر کیا کرتے رہے؟اس بڑی سچائی کو آپ 24 ڈیجیٹل پر دیکھ سکتے ہیں جس کا لنک یہاں شیئر کردیا گیا ہے۔

انڈیا کے ایک بڑے ٹی وی چینل پر جہاں سابق بھارتی فوجی جرنلز اور بھارتی حکومت کے افسروں کو مدعو کیا گیاتھا،یہ لوگ پہلگام حملے کی بات کررہےتھے،جہاں 26 لوگ جان سےگئےتھے، لیکن ان میں سے کسی ایک کے چہرے پر بھی اپنے لوگوں کے مرنے کا کوئی دکھ نہیں ہے،بھلا ایسے کیسے ہوسکتا ہے کہ آپ کے ملک کے معصوم شہری مارے جائیں اور آپ اس حملے کی تحقیقات کروانے کی بجائے،حملہ آوروں کو پکڑنے کی بجائے اور انہیں سزا دلوانے کی بجائے سارا زور اپنے پڑوسی کو ہی موردالزام ٹھہرانے پر لگادیں؟یہ صرف اس لیے ہوا کہ کیونکہ ان لوگوں کا سارا منصوبہ یہ تھا کہ کسی طرح بس یہ ثابت کردیا جائے کہ اس حملے کے پیچھے پاکستان ہے، جب ایک سچ انڈین فوجی افسروں اور بھارتی حکومت کے کرتادھرتوں کے سامنے رکھا گیا تو ان کی ہوائیاں اُڑ گئیں، یہ سچ انڈین ٹی وی کی سکرین پر اچانک نمودار ہوا،جسے سن کر انڈین فوجی سٹپٹا گئے، بائولے ہوگئے اور روکو روکو پکارنےلگے،ایک طرف سے آواز آئی کہ اس جج نے توہمارا پول کھول دیا،انڈین جج نے انڈین حکومت کا کس طرح سے پول کھولا یہ سب حیران کن معلومات آپ 24 ڈیجیٹل پر دیکھ سکتے ہیں، اور اس سابق بھارتی جج کا 24 ڈیجیٹل کو دیا گیا انٹرویو بھی آپ 24 ڈیجیٹل کے یوٹیوب چینل پر دیکھ سکتے ہیں، جس میں وہ بھارتی حکومت کے جھوٹ کے پرخچے اڑاتے نظر آتے ہیں۔

یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے بلکہ یقینی طور پر کہا جاسکتا ہے کہ انڈین حکمران کس قدر گھٹیا ذہنیت کے مالک ہیں جنہوں نے اپنے پڑوسی پاکستان پر صرف اس لیے پہلگام حملے کا جھوٹا الزام لگاکر ہمارے شہروں پر میزائل حملہ کیا کہ کسی طرح پاکستان پر جنگ مسلط کردی جائے اور پاکستان کو دہشتگرد ملک ثابت کرکےحملے کرتے ہوئے دنیا سے پاکستان پر پابندیاں لگوائی جائیں، لیکن وہ کہتے ہیں نہ کہ جھوٹ کا منہ ایک دن کالا ہوکر رہتا ہے،اور آج پوری دنیا میں مذہبی انتہاپسند مودی حکومت کا منہ کالا ہورہا ہے۔