آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر رابرٹ بینٹن 92 برس کی عمر میں چل بسے
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر رابرٹ بینٹن 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
رابرٹ کی موت کی تصدیق ان کی اسسٹنٹ منیجر ماریسا فورینزو نے نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کی، رابرٹ کو ان کی مشہور زمانہ فلم "کریمر ورسز کریمر" کی وجہ سے شہرت ملی جس سے ان کو پانچ مختلف کیٹیگری میں اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
رابرٹ کو مشہور کردار لکھنے اور پکچرائز کرنے پر 1984 میں آسکر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، انھوں نے 1978 میں مشہور کردار سپرمین سے آغاز کیا اور اس کے بعد 1967 میں "بونی اینڈ کلائیڈ" سے شہرت حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد میں غیر ملکی مشنز کو پاک بھارت کشیدگی کے متعلق بریفنگ