اسلام آباد میں غیر ملکی مشنز کو پاک بھارت کشیدگی کے متعلق بریفنگ

May 15, 2025 | 22:04:PM
اسلام آباد میں غیر ملکی مشنز کو پاک بھارت کشیدگی کے متعلق بریفنگ
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں غیر ملکی مشنز کو پاک بھارت کشیدگی کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اسلام آباد میں مقیم سفارتی مشنز کو بریفنگ موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ کی جانب سے بریفنگ پاک بھارت صورتحال کے حوالے سے دی گئی، آمنہ بلوچ نے سیز فائر عمل درآمد میں ڈپلومیٹک عملے کی کاوش کو سراہا۔

سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ خیر سگالی کے طور پر پاکستان اور بھارت کے مابین رینجیر اور بارڈر سیکورٹی فورس اہلکاروں کا تبادلہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں دوست ممالک کے تعمیری کردار کو سراہا گیا ہے، پاکستان کشیدگی کے بجائے امن کے لیے ڈائیلاگ کو ترجیح دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حسن نواز کی دیوالیہ ہونے کی مدت ختم، کاروبار کے لیے دوبارہ اہل ہوگئے