بادل جم کر برسیں گے، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

May 16, 2023 | 12:48:PM
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 روز کے دوران ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 روز کے دوران ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 مئی سے مغربی ہواؤں کا ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث آندھی اور بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ 17 اور 18 مئی کے دوران آزادکشمیر، جی بی کے بیشتر مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کوہاٹ، باجوڑ، کرم اور وزیرستان میں بھی بادل برسیں گے۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں موسم خوشگوار ، شہر قائدکا پارہ ہائی

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، گوجرانوالہ میں بھی بارش متوقع ہے جب کہ فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ، خوشاب، اوکاڑہ اور لاہور میں آندھی اوربارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اور17مئی کے دوران بلوچستان، جنوبی پنجاب، بالائی سندھ میں آندھی اوربارش کا امکان ہے۔