حمزہ شہباز کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا ؟؟نام سامنے آگئے 

May 16, 2022 | 13:27:PM
حمزہ شہباز ، کابینہ
کیپشن: حمزہ شہباز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی کابینہ کا اعلان تو نہ ہوسکا، البتہ نامزد وزراءنے پہلے ہی کام شروع کر دیا، 5 ارکان اسمبلی نے اپنے اپنے مجوزہ محکموں کے امور چلانا شروع کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دیدی ہے۔ اویس لغاری کا نام صوبائی وزیر بلدیات کیلئے زیرغور ہے۔ خواجہ سلمان رفیق کا نام صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کیلئے زیرغور ہے جبکہ خواجہ عمران نذیر کو صوبائی وزیر محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر بنانے کیلئے غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کو وزیر ایکسائز و خزانہ بنایا جا سکتا ہے۔ بلال یاسین فوڈ کا محکمہ سنبھالنے کیلئے تیار ہیں۔ جبکہ 5 اراکین اسمبلی نے ہدایات کے بعد کام بھی شروع کردیا ہے۔ 5 اراکین اسمبلی دیئے گئے محکموں کی اجلاسوں کی صدارت بھی کر رہے ہیں۔ اویس لغاری، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر اور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اپنی اپنی وزارتوں کے امورپہلے ہی سنبھال چکے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف نے شہبازشریف کے خلاف ایک اور بڑا قدم اٹھالیا