پابندی کے باوجود لاہور میں پتنگ بازی کیخلاف درخواست دائر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پابندی کے باوجود لاہور میں پتنگ بازی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست شہری منیر احمد کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دو روز قبل لاہور میں پولیس کانسٹیبل ڈور پھرنے سے زخمی ہوا، پابندی کے باوجود لاہور میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
درخواست میں مزیدکہاگیاہے کہ پولیس کی جانب سے کیمیکل ڈور اور پتنگ بازی کے خلاف مؤثر اقدامات نہیں کئے جا رہے، عدالت ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرے۔