اندھے قتل کا معمہ حل، دوست اس کی ماں اور بیوی شامل

Mar 16, 2024 | 23:24:PM
اندھے قتل کا معمہ حل، دوست اس کی ماں اور بیوی شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں اندھے قتل کا معمہ حل  ہو گیا، دوست اس کی بیوی اور ماں شامل نکلی۔
تفصیلات کے مطابق 13مارچ کو سرجانی ٹاؤن میں نامعلوم افراد  بوری بند لاش پھینک کر فرار ہو گئے ، سرجانی ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےقتل میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں  مقتول شاہنواز کا دوست حمزہ اسکی ماں مہناز اور بیوی تحریم شامل  نکلیں ۔ 
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول شاہنواز کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ،مقتول کا ملزم حمزہ کے گھر آنا جانا تھا اور دونوں گھر میں بیٹھ کر نشہ کرتے تھے ، 13مارچ کو ملزم حمزہ نے اپنی ماں اور بیوی کے ساتھ ملکر شاہنواز کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا،تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے بیانات قلمبند کرلئیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ،گرفتار ملزمان کا ابتدائی بیان میں کہنا ہے کہ مقتول دوست کی ماں اور بیوی پر غلط نظر رکھتا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں : مچل سٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی،کتنا معاوضہ لیں گے؟ جان کر آپ دنگ رہ جائینگے