بالی ووڈ معروف اداکار سلمان خان کو دھمکی

Mar 16, 2023 | 10:00:AM
حال ہی میں پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں گرفتار تہاڑ جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی نے جیل سے سلمان خان کو دھمکی دی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حال ہی میں پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں گرفتار تہاڑ جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی نے جیل سے سلمان خان کو دھمکی دی ہے۔

  گینگسٹر لارنس بشنوئی کا کہنا ہے کہ ’ جب وہ 4،5 سال کا تھا تو سلمان خان نے شکار کے دوران کالے ہرن کو مار ڈال، جس کی بشنوئی برادری پوجا کرتی ہے۔ بشنونی کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے مبینہ طور پر ایک کالے ہرن کو مار کر اس کی برادری کی بے عزتی کی ہے، اس کے مطابق برادری میں سلمان خان کے خلاف غم و غصہ ہے۔ اگر وہ بشنوئی برادری سے معافی نہیں مانگتے ہیں تو نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔

اس نے کہا کہ سلمان خان کے خلاف کیس فائل کیا لیکن انہوں نے معافی نہیں مانگی ہے، اگر سلمان نے معافی نہیں مانگی تو پھر وہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔ 

میرے ذہن میں سلمان کے خلاف بچپن سے غصہ ہے میں کسی پر انحصار نہیں کروں گا۔ میں اس کا غرور جلد یا بدیر توڑوں گا۔

بھارتی ریاست پنجاب، دہلی اور مہاراشٹر کی پولیس کے پاس اطلاعات تھیں کہ لارنس بشنونی  اور گولڈی برار نامی گینگسٹرز نے ممبئی میں سلمان خان پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

مزید پڑھیں:  زمان پارک میں ہنگامہ آرائی: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر مقدمہ درج

جبکہ 2017 اور 2018 میں اس گروہ نے سلمان خان پر دو بار حملوں کی کوشش بھی کی تھی۔

 واضح رہے کہ 1998 میں فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان نے راجستھان کے جنگلات میں کالے ہرن کا شکار کیا تھا۔ اس کے علاوہ سلمان خان کو اس کے لیے جودھ پور کی عدالت نے 5 سال کی سزا بھی سنائی تھی۔

یاد رہے کہ لارنس بشنونی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا قتل کیس میں ملزم ہے۔