بھارتی اداکار کی مایوس کن کارکردگی۔مداح نے خودکشی کرلی

Mar 16, 2022 | 12:23:PM
 بھارتی اداکار کی مایوس کن کارکردگی۔مداح نے خودکشی کرلی
کیپشن: اداکار پرابھاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’باہو بلی‘ میں اداکاری  کے جوہر دیکھانے والے اداکار پرابھاس کے مداح نے خود کشی کرلی۔ 

  بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع کرنول کے علاقے تلک نگر میں پیش آیا جہاں باہو بلی کے ہیرو  پرابھاس کے 24 سالہ روی تیجا نامی مداح  ان کی نئی فلم 'رادھے شیام' کو دیکھ کر مایوس ہوا جبکہ اسے فلم سے متعلق منفی تجزیوں نے بھی کافی پریشان کیا جس کے بعد اس نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔

  روی تیجانے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے روی نے اپنی ماں کو بتایا تھا کہ فلم رادھے شیام اس کی امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام رہی ۔

دوسری جانب پولیس حکام نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات  شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں حیران کن کمی۔ فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

 واضح  رہے کہ پرابھاس کا شمار بالی ووڈ کے سلو میاں کی طرح انڈیا کے اہل بیچلرز میں ہوتا ہے، پرابھاس اور پوجا ہیج کی فلم رادھے شیام 11 مارچ کو ریلیز ہوئی اور رپورٹس کے مطابق فلم اب تک ڈیڑھ سو کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ڈالر مزید تگڑا روپیہ کمزورہو گیا