ڈالر مزید تگڑا روپیہ کمزورہو گیا

Mar 16, 2022 | 10:53:AM
ڈالر مزید تگڑا روپیہ کمزور ہو گیا
کیپشن: ڈالر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انٹربینک میں امریکی ڈالر  32پیسے مہنگا ،179.44روپے 44پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔

انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہوکر179.44روپے 44پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔مئی 2021 میں انٹربینک میں ڈالر 152روپے 28 پیسے پر تھا ۔

معاشی ماہرین کے مطابق دس ماہ میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 26 روپے 94 پیسے بڑھ چکی ہے ۔جس سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 3500 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے ۔ایک ماہ میں بیرونی قرض کی مد میں 1 ارب 12 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتا درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوکر 180 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا ۔یورو کی قیمت ایک روپے بڑھ کر 198 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 1روپے 30 پیسے مہنگاہوکر 236 روپے 30 پیسے پر پہنچ گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:موسم کے حوالے سے اہم خبر