ایران ،امریکا معاہدہ کے باوجود توانائی بحران اور سپلائی چین متاثر ہونے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی یا مفاہمتی ڈیل کے باوجود عالمی توانائی بحران فوری طور پر ختم ہونے کا امکان نہیں ہے۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جیورجیوا نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کے باعث سپلائی چینز کی فوری بحالی ممکن نہیں ہوگی۔
ان کے مطابق توانائی کی عالمی سپلائی اور رسد کے نظام پر پڑنے والے اثرات طویل المدتی ہو سکتے ہیں، اور بحالی کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ توانائی کی فراہمی کو پہنچنے والا جھٹکا کس حد تک شدید تھا۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اگرچہ کشیدگی میں کمی ایک مثبت پیش رفت ہے، تاہم عالمی معیشت کو درپیش سپلائی چین چیلنجز اور توانائی کے دباؤ کو مکمل طور پر ختم ہونے میں وقت لگے گا، جس کے اثرات مختلف معیشتوں پر بدستور برقرار رہ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :ریسکیو ایمرجنسی کیلئے ترقیاتی بجٹ کی تجاویز سامنے آ گئیں