لاہور : سرکاری ہسپتالوں میں فری ڈرائیونگ لائسنس فٹنس سرٹیفکیٹ سینٹرز قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بنوانے والے شہریوں کے لیے بڑی سہولت فراہم کردی گئی،شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں فری میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ سینٹرز قائم کر دیے گئے۔
چیف ٹریفک آفیسر لاہور کےمطابق شہری اب سرکاری ہسپتالوں سے مفت میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گےابتدائی مرحلےمیں لاہور کے 13 سرکاری ہسپتالوں میں فری ڈرائیونگ لائسنس فٹنس سرٹیفکیٹ سینٹرز قائم کیےگئے ہیں۔
مزید پڑھیں:مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، موسم خوشگوار ہو گیا
ڈی ایچ کیومیاں میر ہسپتال،ڈی ایچ کیو مزنگ،جنرل ہسپتال غازی آباد اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سبزہ زارمیں خصوصی میڈیکل کاؤنٹرز قائم کردیےگئے ہیں،اس کےعلاوہ گورنمنٹ ہسپتال سمن آباد،قلعہ گجر سنگھ، شاہدرہ، بلال گنج، سوڈیوال، کاہنہ،رائیونڈ اور سوامی نگر بھی اس سہولت میں شامل ہیں۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کے حصول اور پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہے،جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس کی روک تھام کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جا رہا ہےجبکہ آن لائن میڈیکل ویری فکیشن سے شفافیت، جوابدہی اور عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔