موسلادھار بارش سےموسم خوشگوار،پی ڈی ایم اے کا الرٹ بھی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )گرمی کے ستائے شہریوں پر قدرت مہربان ، پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
کامونکی اورگردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، شکرگڑھ،کرتارپور،نورکوٹ اور مضافاتی علاقوں میں بارش کے بعد نشینی مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔
نارووال اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔
شاہ کوٹ،ننکانہ صاحب اور سراۓ مغل میں بھی بارش ہوئی،، پتوکی ،پنڈی بھٹیاں اورمانانوالہ میں بارش سے متعددفیڈرٹرپ کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول سستا ہو گیا!
لاہور میں بھی صبح سویرے ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی اور پھوار کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا گرمی اور حبس میں مزید کمی کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
شاہراہ فیصل، گلشن اقبال، طارق روڈ، بہادر آباد، صدر اور کھارادر کے علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش یا بوندا باندی دیکھنے میں آئی جس سے سڑکوں پر موسم خوشگوار ہو گیا اور ٹھنڈی ہوا چلنے لگی۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں آندھی بارشوں اور ژالہ باری سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے ۔
بارشوں کا سلسلہ 20 جون تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔