نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ،چلڈرن ہسپتال و  دیگر منصوبوں پر 54 ارب لاگت کا تخمینہ

Jun 16, 2025 | 18:47:PM
 نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ،چلڈرن ہسپتال و  دیگر منصوبوں پر 54 ارب لاگت کا تخمینہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) پنجاب کے صوبائی بجٹ 2025.26 میں نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ، چلڈرن ہسپتال سمیت دیگر منصوبوں پر 54 ارب لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے،آئندہ مالی سال میں نواز شریف میڈیکل  ڈسٹرکٹ و منصوبوں کیلئے سوا 6 ارب مختص کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق  بجٹ 2025.26 میں نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی کپیسٹی بلڈنگ کا منصوبہ بجٹ میں شامل ہے،منصوبے پر 5 ارب لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ بجٹ میں صرف 5 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔ٹیچنگ ہسپتالوں میں آئی سی یوز کے 150 بیڈز بڑھانے کیلئے ایک ارب مختص کئے گیے ہیں، ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے بائیومیڈیکل آلات کی خریداری ، 50 کروڑ ،پی آئی سی کیلئے 2 گیما کیمرے خریدنے کیلئے 65 کروڑ ،ٹیچنگ ہسپتالوں میں کیتھ لیب بنانے کیلئے 80 کروڑ  کئے گئے ہیں۔
صوبائی بجٹ میں وزیر اعلی ڈائلیسز پروگرام کیلئے 8 ارب 66 کروڑ ،وزیر اعلی ٹرانسپلانٹ پروگرام کیلئے 3 ارب 64 کروڑ ،وزیر اعلی چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کیلئے 3 ارب 21 کروڑ 20 لاکھ روپے،نواز شریف کینسر ہسپتال کیلئے 12 ارب روپے ،ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کی فراہمی کیلئے 25 ارب روپے اور جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے 2 ارب 82 کروڑ 14 لاکھ روپےمختص کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمر سرفراز چیمہ کی تھانہ شادمان نذر آتش کیس  میں ضمانت منظور