اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش اورژالہ باری کاامکان 

Jun 16, 2023 | 21:08:PM
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش اورژالہ باری کاامکان 
کیپشن: موسم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ،بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا،تاہم دیر ، مالاکنڈ،کو ہستان ، کرم ،ایبٹ آباد،مانسہرہ، بالاکوٹ، پشاور، کوہاٹ، بنوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری کا امکان ہے ،کرک،وزیرستان،ڈی آئی خان اور گرد ونواح میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش اورژالہ باری کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہناہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور جزوی ابر آلود رہے گا ،مری ،گلیات، خطہ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ،گوجرانوالہ،لاہور،ساہیوال،اوکاڑہ، سرگودھا، میانوالی،میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، خوشاب،نورپورتھل،منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، حافظ آباد، قصور میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، لیہ، بھکر، ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، چند مقا مات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سگریٹ نوشی کرنیوالوں کیلئے بری خبر
ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور جزوی ابر آلودرہے گا، بارکھان ، خضدار،سبی،نصیر آباد، لسبیلہ ،ژوب، گوادر، اورماڑہ، اوتھل ، بیلہ اور آواران میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، چند مقا مات پرژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔
سندھ کے علاقوںبدین ، میر پور خاص، مٹھی، سانگھڑ،خیرپور، مٹیاری، نگرپارکر،عمر کوٹ، ڈپلو اور اسلام کوٹ میں شدیدآ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کی توقع ہے، ٹھٹھہ، کراچی، حیدر آباد، سکھر ، گھوٹکی، نوشہرو فیروز ، شہید بے نظیر آباد ، جیکب آباد ، کشمور میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،لاڑکانہ ، قمبر شہدادکوٹ اور شکارپور میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
 محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی کوششیں رنگ لی آئیں، وزارت خزانہ نے بڑی خوشخبری سنا دی