بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے پہلی تنخواہ سے متعلق راز سے پردہ اٹھا دیا

Jun 16, 2021 | 22:26:PM
بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے پہلی تنخواہ سے متعلق راز سے پردہ اٹھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کروڑوں روپےکمانے والی معروف بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے اپنی پہلی تنخواہ سے متعلق ایک انٹرویو میں بتادیا۔

فلم ڈرٹی پکچر سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور ساتھ ہی وہ اپنی جاندار اداکاری کے حوالے سے بھی پہچانی جاتی ہیں۔

ان کا  فلموں میں کام کا معاوضہ بھی کروڑوں میں ہوتا ہے تاہم اب پہلی بار انہوں نے اپنی پہلی تنخواہ سے متعلق راز سے پردہ اٹھایا ہے۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ  ایک ٹورازم مہم کے دوران کام کرنے پر پہلی بار 500 بھارتی روپے معاوضہ ملا تھا۔ اس مہم میں ان کو ایک تصویر کھچوانا، تھی جس میں وہ درخت کے پیچھے  کھڑی مسکرا تی ہوئی کھڑی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار بوبی دیول کے جواں سالہ بیٹے کی تصاویر سامنے آگئیں, دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائینگے