جوروٹ نے آئی سی سی درجہ بندی میں دوبارہ اول پوزیشن حاصل کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) انگلینڈ کے معروف بیٹسمین جو روٹ نے لارڈز کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے جانیوالے ٹیسٹ کے دوران بھارت کے خلاف 22 رن سے جیت کے بعد اپنی شاندار کار کردگی کی بدولت آئی سی سی مردوں کی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں دوبارہ اول مقام حاصل کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق انگلش بلے باز جو روٹ (888 پوائنٹس) نے ٹیسٹ میچ میں 104 اور 40 رنز کی اننگز کی بدولت ہم وطن ہیری بروک (862 پوائنٹس) کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔
واضح رہے کہ نگلینڈ کے اسٹار بلے باز جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے نام ایک اور اعزاز درج کرا لیا، بیٹنگ کے شعبے میں اپنی بے مثال مہارت کے بعد اب انہوں نے فیلڈنگ میں بھی عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔لارڈز کے تاریخی میدان میں بھارت کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز روٹ نے بھارتی بیٹر کرون نائر کا کیچ پکڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز لینے والے نان وکٹ کیپر فیلڈر کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
روٹ نے یہ کارنامہ محض 266 اننگز میں 211 کیچز کے ساتھ سرانجام دیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز بھارتی لیجنڈ راہول ڈریوڈ کے پاس تھا، جنہوں نے 301 اننگز میں 210 کیچز لیے تھے۔جو روٹ نے نہ صرف فیلڈنگ میں کمال دکھایا بلکہ بیٹنگ میں بھی اپنی کلاس کا لوہا منوایا۔ انہوں نے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 37ویں سنچری مکمل کی۔
یہ بھی پڑھیں: شرما اور کوہلی کی ریٹائرمنٹ پر لگنے والےالزامات،بھارتی بورڈ نے پہلی بار وضاحت دیدی