علی ظفر نے گاتے ہوئے فائرنگ کرنے والےگلوکار کی ویڈیو شیئر کردی

Jul 16, 2023 | 12:04:PM
 پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے روایتی گانا گانے والے ایک مقامی گلوکار کے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو چیلنج کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے روایتی گانا گانے والے ایک مقامی گلوکار کے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو چیلنج کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں گلوکار کو گانا گاتے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔    

علی ظفر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ  ہمت ہے تو گلوکار کو ٹیگ کریں اور گانے کے انداز پر تنقید کرکے دکھائیں ۔

گلوکار کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے کے بعد مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے.

مزید پڑھیں:  امریکی خاتون کو رشتے کی تلاش، ڈھونڈنے والے کو 5 ہزار ڈالر انعام

خیال رہے کہ علی ظفر کی جانب سے شیئر کی گئی گلوکار کے گانے کی ویڈیو کئی سال پرانی ہے جو مختلف اوقات میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہے۔