سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید : اداکارہ عفت عمر نے اپنی غلطی تسلیم کرلی

Jul 16, 2021 | 20:17:PM
سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید : اداکارہ عفت عمر نے اپنی غلطی تسلیم کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عفت عمر نے بھارتی اداکارہ کی موت کی خبر پر ’واؤ‘ کا کمنٹ کرنے کی وضاحت دیتے ہوئے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔
عفت عمر کی ایک پوسٹ پر سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ آپ کو شرم آنی چاہئے، کسی کی موت کی خبر پر آپ ’واؤ‘کا کمنٹ کیسے کرسکتی ہیں، آپ کو مکافاتِ عمل سے ڈر نہیں لگتا۔
اداکارہ نے صارف کے کمنٹ کے جواب میں لکھا کہ یہ ایک غلطی ہوگئی،کیونکہ میں نے پوسٹ پر کیپشن نہیں پڑھا تھا اور بس تصویر دیکھ کر ہی ’واؤ واؤ واؤ‘ کمنٹ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ عفت عمر نے بالی ووڈ کی معروف و سینئر اداکارہ سریکھا سکری کی موت کی خبر پر ’واؤ‘ کمنٹ کر کے صارفین کو الجھن میں ڈال دیا تھا۔سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اداکارہ کے اس کمنٹ کے باعث انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے تھے تاہم اب ان کی وضاحتی کمنٹ نے ناقدین کو چپ کروادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا نے اپنے ڈانس سے سوشل میڈیا پر تھرتھلی مچا دی