انڈر 19 ورلڈ کپ، انگلش ٹیم نے پاکستان کو 37 رنز سے ہرا دیا

Jan 16, 2026 | 19:39:PM
انڈر 19 ورلڈ کپ، انگلش ٹیم نے پاکستان کو 37 رنز سے ہرا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 37 رنز سے ہرا دیا، گرین شرٹس 211 رنز کے تعاقب میں 173 رنز تک محدود رہی۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی باولنگ لائن کی محنت کی لاج بیٹنگ لائن نہ رکھ سکی، یوں آسان ہدف کے تعاقب میں ٹیم اپنے پہلے ہی گروپ میچ میں شکست سے دوچار ہوئی ہے۔

گرین شرٹس کے  کپتان فرحان یوسف نے 65 رنز کی نمایاں باری کھیلی اور کوئی کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس دینے میں ناکام ثابت ہوا،اس سے قبل انگلش ٹیم 46 اعشاریہ 5 اوورز میں 210 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی تھی۔

انگلینڈ کی جانب سے فیلکونر نمایاں رہے جنہوں نے 66 رنز کی بہترین اننگز کھیلی اور ٹیم کو قابلِ قدر اسکور تک پہنچایا۔ دیگر کھلاڑی پاکستانی بولرزکے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے، پاکستان کی بولنگ لائن نے مجموعی طور پر مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے شانداربولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ علی رضا، عبدالسبحان اورمومن قمر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بولرز نے درمیانی اوورزمیں دباؤ برقراررکھا جس کی بدولت انگلینڈ بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں سارے فیلڈرز اچھے ہیں، آپس میں رن آؤٹ کرنے میں مقابلہ ہوتا ہے،احمد حسین نے کہا کہ میوزک بہت پسند ہے، روم میٹ کہتا ہے تو گانا گاتا ہوں۔میچ کے بعد لیگ اسپنراحمد حسین نے کہا کہ وکٹ اسپنرز کے لیے سازگار ہے اورسادہ حکمتِ عملی کے تحت ڈاٹ بالز کرانے پر توجہ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کے تمام فیلڈرزاچھے ہیں اور رن آؤٹ کے لئے ایک دوسرے سے مقابلہ رہتا ہے اور کہا کہ انہیں موسیقی سے لگاؤ ہے اور روم میٹ کے کہنے پر گانا بھی گاتے ہیں۔

 مزید پڑھیں:سوئیڈن: فٹبال کے شوقین نے انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا