سونے کی فی تولہ قیمت میں بھاری کمی ، خریداروں کے وارے نیارے

Jan 16, 2024 | 16:05:PM
سونے کی فی تولہ قیمت میں بھاری کمی ، خریداروں کے وارے نیارے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سونے کی قیمت کے حوالے سے عالمی مارکیٹ کے بعد  مقامی مارکیٹ سے بھی اچھی خبر آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی سے 2067 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخ میں کمی آئی ہے،مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 17 ہزار 300 روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 514 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 86 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا پنشن فنڈ سمیت متعدد محکموں کے آڈٹ کا حکم