گلوکارہ ثمن شیخ کا نیا گانا ’اکھیاں نال مارا‘ ریلیز

Jan 16, 2024 | 00:19:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) نامور گلوکارہ ثمن شیخ کا نیا گانا اکھیاں نال مارا ریلیز کردیا گیا.

گانے کی شاعری منج سورما نے لکھی جبکہ موسیقی بادشاہ خان نے ترتیب دی ہے جبکہ گانے کے ویڈیو ڈائریکٹر نوید چوہدری ہیں جس میں ماڈل علی رانجھا ہیں، ثمن شیخ حال ہی میں امریکہ اور کینیڈا میں شوز کرکے وطن واپس آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر اداکار اور مصنف شوکت زیدی انتقال کرگئے

ثمن شیخ اس سے قبل سرائیکی اور اردو گانے گا چکی ہیں، ان کا پنجابی کا یہ پہلا گانا ہے جبکہ ثمن شیخ ہدایتکار مسعود بٹ کی پنجابی فلم کے لئے بھی بطور پلے بیک سنگر گانے گائیں گی جن کی صدابندی آئندہ ماہ ہو گی۔