رونالڈو میسی دوستانہ میچ: خصوصی ٹکٹ کی قیمت 1 کروڑ ریال تک پہنچ گئی

Jan 16, 2023 | 12:11:PM
رونالڈو میسی دوستانہ میچ: خصوصی ٹکٹ کی قیمت 1 کروڑ ریال تک پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے درمیان کھیلے جانے والے دوستانہ میچ کے خصوصی ٹکٹ کی قیمت 1 کروڑ ریال تک پہنچ گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے درمیان ہونے والے دوستانہ میچ کو دیکھنے کیلئے ایک خصوصی ٹکٹ کی بولی لگائی ہے، اس خصوصی ٹکٹ کی قیمت اب تک 10 ملین ریال یعنی 2.66 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)

میچ کے اس خصوصی ٹکٹ کی بولی 17 جنوری تک جاری رہے گی۔

اس خصوصی ٹکٹ کے خریدار کو دوستانہ میچ کے بعد اختتامی تقریب میں شرکت کرنے، ڈریسنگ روم میں داخل ہونے، کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی سے ملنے کا موقع بھی ملے گا۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی دسمبر 2020ء کے بعد اب ریاض میں 19 جنوری کو پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔

 اس دوستانہ میچ میں کرسٹیانو رونالڈو النصر کلب جبکہ لیونل میسی پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کی جانب سے کھیلیں گے۔