پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، خرم شیر زمان یوسی کا الیکشن ہار گئے

Jan 16, 2023 | 10:17:AM
کراچی میں پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا۔ تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان یوسی کا الیکشن ہار گئے
کیپشن: خرم شیر زمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی میں پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا۔ تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان یوسی کا الیکشن ہار گئے۔

خرم شیر زمان کو صدر ٹاؤن یوسی 11 سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سید نجمی عالم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، نجمی عالم نے اس نشست پر دو ہزار 696 ووٹ حاصل کیے۔

خرم شیر زمان اس علاقے سے دس سال سے ایم پی اے ہیں اور انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے میئر کا امیدوار بھی قرار دیا جا رہا تھا، رکن صوبائی اسمبلی ہونے کے باوجود وہ یوسی چیئرمین کی نشست پر لڑ رہے تھے۔

 اب چوبیس نشستوں میں سے پیپلز پارٹی کو 17 نشستیں حاصل ہو چکی ہیں جب کہ پی ٹی آئی نے 6 اور جے یو آئی نے ایک نشست حاصل کی ہے۔