بحریہ یونیورسٹی میں 28ویں کانووکیشن ، 33 ہزار سے زائد طلبا میں ڈگریاں تقسیم

Feb 16, 2026 | 18:36:PM
 بحریہ یونیورسٹی میں 28ویں کانووکیشن ، 33 ہزار سے زائد طلبا میں ڈگریاں تقسیم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور )اسلام آباد کی بحریہ یونیورسٹی میں 28ویں کانووکیشن کی تقریب کے دوران مہمانِ خصوصی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے فارغ التحصیل طلبا میں ڈگریاں تقسیم کیں۔

تقریب  کے دوران 3300 سے زائد طلبہ کو مختلف شعبہ جات میں ڈگریاں دی گئیں، نمایاں تعلیمی کارکردگی پر 108 گولڈ میڈلز اور 105 سلور میڈلز بھی دیئے گئے، نیول چیف نے طلبہ اور والدین کو اہم تعلیمی سنگِ میل حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قومی ترقی میں کلیدی کردار پر زور دیا گیا، بحریہ یونیورسٹی کی نمایاں ترقی اور نئے انڈرگریجویٹ و پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے اجرا کو سراہا گیا، کانووکیشن تقریب میں فارغ التحصیل طلبہ کے والدین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کامعائنہ ؛سپریم کورٹ کاتحریری حکمنامہ جاری