پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کےلیے میڈیکل سہولیات مکمل بند

Feb 16, 2026 | 13:16:PM
 پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کےلیے میڈیکل سہولیات مکمل بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے میڈیکل سہولیات  بند کر دی گئیں۔
 ذرائع کے مطابق نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کی میڈیکل سہولیات سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو منتقل کی گئی ہیں، تاہم تاحال بڑی تعداد میں ریٹائرڈ ملازمین کی بائیومیٹرک نہیں ہو سکی جس کے باعثریٹائرڈ ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
بائیومیٹرک سے قبل انشورنس کمپنی بھی میڈیکل سہولیات فراہم نہیں کرے گی،پی آئی اے میڈیکل سینٹر کراچی میں آج بھی ریٹائرڈ ملازمین کا شدید رش دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد، پھر وارنٹ گرفتاری جاری
ذرائع کے مطابق 15 فروری کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے ریٹائرڈ ملازمین کو میڈیکل سہولیات بند کر دی ہیں۔