علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد، پھر وارنٹ گرفتاری جاری

Feb 16, 2026 | 13:08:PM
  علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد، پھر وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشادقریشی)انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست مستردکرتے ہوئے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
راولپنڈی میں 26نومبر احتجاج کے تھانہ صادق آبادمیں درج کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئےان کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اورکہاکہ علیمہ خان کو پولیس گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرے ۔
وکیل صفائی نے دو دن کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی جس میں استدعاکی گئی تھی کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے مصروف ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:میرب علی کی مبہم انسٹاگرام سٹوری کیاہانیہ عامراورعاصم اظہر پر طنز ہے؟

عدالت نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کر دی اور سماعت کل تک ملتوی کردی۔