جعفر ایکسپریس میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق

Feb 16, 2023 | 09:49:AM
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق چیچہ وطنی کے قریب جعفر ایکسپریس میں زور دار دھماکا ہوا جس میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو اہل خانہ کے حوالے کرنے کیلئے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔