اسلام آباد ہائیکورٹ نے افغان شہری کو ڈی پورٹ کرنے سے روک دیا

Dec 16, 2025 | 15:01:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ نے افغان شہری کو ڈی پورٹ کرنے سے روک دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے افغان شہری بختی جان کو عارضی طور پر افغانستان ڈی پورٹ کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے وزارت سیفران کو درخواست گزار کے پروف آف رجسٹریشن کارڈ سے متعلق درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے،درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ رجسٹریشن ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار کے والد 1974 سے پاکستانی شہری ہیں، وزارت سیفران اور نادرا کو درخواستیں دیں مگر کارروائی نہیں ہوئی۔

جسٹس محسن کیانی نے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار کو اپنا پی او آر کارڈ منسوخ کرا کے پھر شہریت کی درخواست دینا پڑے گی۔ شہریت کے لیے پی او آر کارڈ کی منسوخی لازمی ہے۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کر دی۔