ایلون مسک کا یونیورسٹی طلبا کیلئے بڑا اعلان

Dec 16, 2023 | 10:21:AM
 ٹیسلا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک نے 10 کروڑ ڈالر کی رقم سے مستحق طلبا کیلئے یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹیسلا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک نے 10 کروڑ ڈالر کی رقم سے مستحق طلبا کیلئے یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک نے اپنی یونیورسٹی کھولنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے 10 کروڑ ڈالر کا فنڈ مختص کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ایلون مسک ایک ایسی یونیورسٹی قائم کریں گے جہاں ذہین طلبا کے تعلیم کے حصول میں پیسہ رکاوٹ نہ ہو اور ابتدائی مرحلے میں امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک اسکول کھولا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  میٹرو بس، اورنج ٹرین میں طلبا کے مفت سفر پر پابندی عائد

اسکول کا نصاب جہاں روایتی مضامین کا احاطہ کرے گا وہیں غیر روایتی طریقہ تعلیم پر بھی مشتمل ہو گا اور اسی اسکول کو بعد میں یونیورسٹی کا درجہ دے دیا جائے گا۔

اسکول کے قیام کے لیے ایلون مسک نے اپنی فاؤنڈیشن کو 10 کروڑ ڈالر کا عطیہ دے دیا اور یہ بات ان کے ٹیکس گوشواروں سے ثابت ہوئی ہے۔ ایلون مسک جلد ہی اپنے اس نئے پروجیکٹ سے متعلق آگاہ کریں گے۔