میٹرو بس، اورنج ٹرین میں طلبا کے مفت سفر پر پابندی عائد

Dec 16, 2023 | 10:10:AM
لاہور میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوران میٹرو بس اور اورنج ٹرین میں طلبا کے مفت سفر پر پابندی عائد کر دی گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوران میٹرو بس اور اورنج ٹرین میں طلبا کے مفت سفر پر پابندی عائد کر دی گئی۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کے جاری کردہ بیان کے مطابق میٹرو بس اور اورنج ٹرین میں 16 دسمبر سے طلبا کے مفت سفر کی سہولت تاحکم ثانی ختم کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسحاق ڈار نےجعلی انتخابی شیڈول جاری کرنے پر معذرت کرلی

موسم سرما کی تعطیلات کے اختتام پر طلبا کی مفت سفر کی اسکیم کے دوبارہ اجرا کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔