لیگی رہنما نے 43 سال بعد انٹر کا امتحان پاس کرلیا

Dec 16, 2021 | 00:56:AM
مسلم لیگ ن، رہنما، 43 سال بعد، انٹرمیڈیٹ، امتحان
کیپشن: لیگی رہنما، عبدالمجید مغل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما 43 سال بعد انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کرلیا۔
مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر عبدالمجیدمغل نے گود سے قبر تک علم حاصل کرنے کی بات کو سچ کردکھایا۔ 62 سالہ لیگی رہنما نے فیڈرل بورڈ اسلام آباد سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان سیکنڈ ڈویژن میں پاس کرلیا۔ امتحان پاس کرنے پر خوشی سے سرشار لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ انہوں نے 1978 میں میٹرک پاس کیا، بعدازاں کاروباری مصروفیات کے باعث تعلیم کو الوداع کہنا پڑا تھا مگر اب 43 سال بعد بالآخر انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کر لیا۔اب انہوں نے اپنی تعلیم کو آگے بڑھاتے ہوئے گریجوایشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگلے وزیراعظم شہباز شریف۔۔ بڑا اعلان ہوگیا