مسلح افواج تمام خطرات سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار ہے، جنرل باجوہ

Dec 16, 2020 | 22:49:PM
مسلح افواج تمام خطرات سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار ہے، جنرل باجوہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہناہے کہ جدید پیچیدہ جنگی چیلنجز میں تعاون اور انٹی گریشن کی خصوصی اہمیت ہے، مسلح افواج قوم کے تعاون سے تمام خطرات سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کے قریب فوجی مشقوں کا معائنہ کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرمارشل مجاہد انور خان بھی انکے ہمراہ تھے۔کمانڈرآرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ کور کمانڈر منگلا اور کور کمانڈر گجرانوالہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 
 مشقوں میں انٹی گریٹڈ ایئرڈیفنس اور دیگر ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ کیا گیا، زمینی اور فضائی پلیٹس فارم کی مشترکہ کاوشوں کا بھی عملی مظاہرہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے آرمی ایئرڈیفنس کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔
 آرمی چیف نے ایئرڈیفنس کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔