فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے صارفین کو نئی سہولت دیدی

Aug 16, 2025 | 13:36:PM
فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے صارفین کو نئی سہولت دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں اوور بلنگ کے خاتمے کیلئے ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ کی سہولت متعارف کروا دی گئی۔
فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے اوور بلنگ کے خاتمے کیلئے ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ کی سہولت کے تحت صارفین پاور اسمارٹ ایپ کے ذریعے اپنی ریڈنگ خود کریں گے۔
 شہریوں نے شکایت کی تھی کہ مقررہ تاریخ کے بجائے میٹر ریڈر ایک دو دن بعد ریڈنگ کرتے تھے،  میٹر ریڈر کی غفلت کے باعث ہماری ریڈنگ 200 یونٹ سے زائد ہوجاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:خراب نتائج پر کارروائی ہوگی،وزیر تعلیم پنجاب نے اساتذہ کو متنبہ کردیا

بجلی صارفین کا کہنا ہے کہ اب ہم خود مقررہ تاریخ پر بجلی میٹر کی ریڈنگ کریں گے، فیسکو کا کہنا ہے کہ 50 لاکھ سے زائد بجلی صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔