خراب نتائج پر کارروائی ہوگی،وزیر تعلیم پنجاب نے اساتذہ کو متنبہ کردیا
20 اگست کو 9ویں کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا جائے گا،اچھے رزلٹ پر انعام دیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندرحیات نے اساتذہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ انٹر اورمیٹرک کے خراب نتائج پر کارروائی ہوگی۔
وزیر تعلیم پنجاب راناسکندر حیات نے اساتذہ کو متنبہ کر تے ہوئے مزیدکہاہے کہ رواں سال خراب نتائج دینے والے اساتذہ اور سکول سربراہان کو سزا دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے الیکٹرک ٹیکسی سروس کی باقاعدہ منظوری دے دی
وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ 20 اگست کو 9ویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔
مزید پڑھیں:9ویں جماعت کے نتائج ،رزلٹ چیک کرنے کا طریقہ جانیے
رانا سکندر حیات نے کہا کہ اچھے رزلٹ والے اساتذہ اور سکولوں کے سربراہان کو انعام دیئے جائیں گے، انعامات کے حوالے سے جلد اعلان کیا جائے گا۔