وزیر اعلیٰ مریم نواز نے الیکٹرک ٹیکسی سروس کی باقاعدہ منظوری دے دی

Aug 16, 2025 | 11:58:AM
 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے الیکٹرک ٹیکسی سروس کی باقاعدہ منظوری دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)پاکستان کی تاریخ کے پہلے ای ٹیکسی سروس منصوبے سے متعلق بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔
پنجاب حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 65 لاکھ تک کی فنانسنگ کا فیصلہ کرلیا،لاہور میں الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کرنے کے لیے 1100 گاڑیوں کی دستیابی کا ورکنگ پیپر تیار کرلیاگیاہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے الیکٹرک ٹیکسی سروس کی باقاعدہ منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف جاپان کے دورے سے واپس آتے الیکٹرک ٹیکسی سروس منصوبے کے پورٹل کا افتتاح کریں گی،پنجاب حکومت الیکٹرک ٹیکسی کی فنانسنگ کا سود ادا کرےگی،الیکٹرک ٹیکسی سروس منصوبے کے لیے سات اقسام کی 40 لاکھ سے ایک کروڑ تک مالیت کی گاڑیاں دستیاب ہوسکیں گی۔
پنجاب حکومت 20فیصد ڈاؤن پیمنٹ کی مد میں 5 لاکھ 85 ہزار ادا کرے گی،الیکٹرک ٹیکسی کی خریداری کے بینکس 65 لاکھ تک فنانس کرینگے جبکہ زائد مالیت کی گاڑی کی خریداری پر ادائیگی کنزیومر کو کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 19 اگست کوہوگی
بلال اکبر خان کاکہناہے کہ الیکٹرک ٹیکسی سروس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے پنجاب  حکومت دو ارب تک خرچ کرے گی،الیکٹرک ٹیکسی سروس منصوبے میں 11 سو چائنیز گاڑیاں شامل ہونگی ،ابتدائی طور پر الیکٹرک ٹیکسی سروس لاہور میں ہی آپریشنل ہوگی۔
بلال اکبر خان کے مطابق لاہور میں 18 مقامات پر چارجنگ اسٹیشنز قائم کیے گیے ہیں جبکہ چارجنگ اسٹیشنز کی تعداد بتدریج بڑھائی جائے گی ۔