ماہ ربیع الاول کا چاند کب نظر آئیگا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

Aug 16, 2025 | 12:13:PM
ماہ ربیع الاول کا چاند کب نظر آئیگا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )  اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے  ربیع الاول کاچاند نظر آنے کے حوالے سے پیشگوئی کردی ۔

سپارکو کے مطابق ماہ ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے اور اس صورت میں 12 ربیع الاول 5 ستمبر بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:100 روپے میں 7 لاکھ   کی جیت،  انعامی بانڈز کے حوالے سے اہم خبر آگئی

سپارکو کا بتانا ہےکہ ربیع الاول کے چاند کی پیدائش 23 اگست کو صبح 11 بج کر 6 منٹ پر متوقع ہے۔

24 اگست کو غروب آفتاب تک چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔