100 روپے مالیت کا پرائز بانڈ جیتنے والے خوش نصیب کون ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک)100 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی نیشنل سیونگز سینٹر لاہور میں ہوئی۔
ملک بھر میں مخصوص کمرشل بینک کی شاخوں کے کسی بھی دفتر قومی بچت کے مراکز سے پرائز بانڈ خریدے جاسکتے ہیں۔
بانڈ ہولڈر انعامات جیت سکتے ہیں جبکہ ان کی سرمایہ کاری کی رقم کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ وہ بغیر کسی کٹوتی کے کسی بھی وقت انعامی بانڈز واپس کرکے رقم حاصل کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گاؤں کے گاؤں ڈوب گئے،سیلاب سے متعلق مزید الرٹ جاری
پہلا انعام جیتنے والے کو 7 لاکھ روپے کی بھاری رقم ملے گی جہاں دوسرے فاتح کے لیے دو لاکھ روپے کے تین انعامات ہیں، تیسرے انعام کے فاتحین کو ایک ہزار روپے دیے جائیں گے۔
مئی 2025 کی قرعہ اندازی میں پہلا انعام 268813 تھا۔ دوسرا انعام تین خوش نصیبوں نے حاصل کیا 009914، 298412، 886501۔
واضح رہے کہ انعامی رقم پر 15 فیصد انکم ٹیکس کاٹا جاتا ہے۔