طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے325 سے زائد افراد جاں بحق، مزید بارشوں کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں، بادل پھٹنے ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں اب تک 325 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔
صرف بونیر میں قدرتی آفت 213 زندگیاں لے گئی جبکہ کئی افراد لاپتا ہو گئے۔ مانسہرہ میں بھی سیلابی ریلے اور تودے گرنے کے واقعات میں 20 افراد جاں بحق ہوئے۔
بونیر میں خوفناک سیلاب جس میں بہت سے لوگوں کے جانبحق ہونے کی اطلاعات ہیں #HelicopterCrash #Swat #14August #مائنس_جناح_نامنظور pic.twitter.com/UQB3qoQr0J
— Muhammad Hassaan (@HassaanTanha) August 15, 2025
مانسہرہ میں سیلابی ریلے سے 20 افراد کی نعشیں نکال لی گئیں
مانسہرہ ضلعی انتظامیہ نے بٹل حلیم ڈھیری میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد کے ناموں کی فہرست جاری کر دی ,مانسہرہ ضلعی انتظامیہ کے مطابق 20 افراد سیلابی ریلے کی زد میں آکر بہہ گئے تھے۔

مانسہرہ بہہ جانے والوں میں 17 کا تعلق ضلع مانسہرہ جبکہ تین کا تعلق ضلع بٹگرام سے تھا.مانسہرہ ابتک 15 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں،مانسہرہ 5 افراد کی لاشوں کی تلاش ابتک نہیں ہو سکی.

تربیلا ڈیم کے سپل وے کھولنے سے نجی ہوٹل ڈوب گیا
ہری پور تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش خطرناک حد تک پہنچ گئی۔ سپل وے کھولنے سے ایک نجی ہوٹل ڈوب گیا ۔ انتظامیہ نے ہوٹل خالی کروا لیا ہے ۔ تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے ۔اس وقت تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1548 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔
اس کے علاہ باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 21 افراد جان سے گئے۔
Tragedy in Buner: The village of Beshonai has been completely destroyed by a sudden cloudburst last night. Over 150 lives lost, homes washed away, families shattered. pic.twitter.com/EKYt7Yd5qa
— Niazbeen (@niazbeen93) August 15, 2025
کلاوڈ برسٹ کے بعد سیلاب کئی گاؤں بہا لے گیا،مکینوں کے آشیانے گرگئے، سیلابی ریلوں میں جانور اور گاڑیاں بھی بہہ گئیں جبکہ بونیر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:آسمانی بجلی ماں بیٹی کی جان لے گئی
سوات میں بپھرا دریا راستے میں آنے والی ہر چیز تنکوں کی طرح بہا لے گیا، مینگورہ سے گزرنے والی ندی کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، پانی کے ریلے رابطہ پلوں تک پہنچ گئے۔
Flood situation in Buner, Pakistan pic.twitter.com/F8STsfY55B
— Discover Pakistan ???????? | پاکستان (@PakistanNature) August 15, 2025
علاوہ ازیں آزادکشمیر کی وادی نیلم میں سیلابی ریلے دریا پر بنے 6 رابطہ پل بہا لے گئے، مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق ، مظفر آباد میں کلاوڈ برسٹ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت8 جاں بحق ہوئے۔
دوسری جانب گلگت بلتستان میں سیلابی ریلوں سےمختلف علاقوں میں تباہی ہوئی،اسکردو میں بھی 5 پل دریا بُرد ہوگئے جبکہ چلاس کے اوچھار نالےمیں متعدد افراد بہہ گئے۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری تازہ ترین ایڈوائزری میں خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سمیت ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی۔
مزید پڑھیں:تنازعہ ختم؟ٹرمپ پیوٹن ملاقات، کیا کیا پیشرفت ہوئی؟۔۔۔۔ جانیے
این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری کے مطابق 18 اگست سے 22 اگست تک خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، ہزارہ، پشاور، صوابی، سوات، وزیرستان اور اطراف کے علاقوں میں معتدل سے تیز بارش کا امکان ہے۔
کالے کپڑوں میں ملبوس سوات کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محب اللہ خود سیلابی ریلے میں کھڑے ہوکر سکول بچوں کو ریسکیو کر رہا ہے#swatflood#Buner pic.twitter.com/LWQEMK4pgY
— Durkhanai (@DurriiK) August 15, 2025
ایڈوائزری کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کمشیر میں 18 سے 22 اگست کے درمیان استور، اسکردو، ہنزہ، شگر، باغ، وادی نیلم، مظفر آباد اور اطراف میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔

دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب
گجرات دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب ہےجس کے باعث کٹاؤ سے کئی ایکڑ زرعی زمینیں دریا بُرد ہو چکی ہیں سیلابی صورتحال کے باعث رہائشی آبادیوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ 
کے پی کے اور ملک کے بالائی علاقوں میں شدید طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹنگ کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کردیا، پی ڈی ایم اے پنجاب نے موسمی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔