فرسٹ ویمن بینک امارات کی ای وی ای ہولڈنگ آر ایس سی لمیٹڈ کو مل گیا

Apr 16, 2026 | 22:16:PM
فرسٹ ویمن بینک امارات کی ای وی ای ہولڈنگ آر ایس سی لمیٹڈ کو مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی حکومتِ نے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری مکمل کر کے بینگ کا انتظام  ای وی ای ہولڈنگ آر ایس سی لمٹیڈ  کے حوالے کردیا۔

حکومت نے فرسٹ ویمن بینک میں اپنے  82.64 فیصد شیئر ز کی ہولڈنگ فروخت کر دی۔  

آج جاری ہونے والے سرکاری بیان مین کہا گیا ہے کہ نجکاری کا عمل تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد مکمل ہوا ۔

فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا مالیاتی معاہدہ 15 اپریل کو مکمل ہوا۔

سرکاری بیان میں کہا گیا کہ فرسٹ ویمن بینک کی پرائیوٹائزیشن سے بینک کی کارکردگی اور خدمات میں بہتری کی توقع ہے۔

خواتین کی مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے میں بینک کا کردار مزید مضبوط ہوگا۔ 

سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا کمرشل اداروں میں کردار کم کرنے کا عمل جاری ہے۔ نجکاری سے نجی سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد ملے گی۔

فرسٹ ویمن بینک  محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا شاندار انیشئیٹِو

پاکستان میں فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ (FWBL) اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کے ویژن کے تحت قائم کیا گیا تھا۔  محترمہ بینظیر بھٹو نے  1988 میں پاکستان کی وزیر اعظم کی حیثیت سے کام کا آغاز کیا تو انہوں نے پاکستان کی خواتین کو کاروبار کے مواقع  فراہم کرنے کے لئے خواتین کا خاص الخاص بینک بنانے کا بیڑا اٹھایا۔ بینظیر بھٹو شہید کی ڈائنامک قیادت کے زیر اثر مختصر  وقت میں 21 نومبر 1989 کو  فرسٹ ویمن بینک کو   پبلک لمیٹڈ کمپنی رجسٹر کیا گیا اور اس نے باقاعدہ کام کا آغاز 2 دسمبر 1989 سے کیا۔
 بینظیر بھٹو کی حکومت کا  خواتین کی اکنامک امپاورمنٹ کیلئے یہ ایک اہم اقدام تھا۔ اسے حکومتِ پاکستان اور پانچ بڑے کمرشل بینکوں (نیشنل بینک، حبیب بینک، مسلم کمرشل بینک، یونائیٹڈ بینک اور الائیڈ بینک) نے مل کر فنانس کیا تھا۔ 
فرسٹ ویمن بینک کے  قیام کے بنیادی مقاصد یہ تھے۔

خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانا

خواتین کو خٓتون ہونے کی وجہ سے کمرشیل بینک کاروبار کے لئے قرضہ دینے سے پہلے سو بار سوچتے تھے لیکن فرسٹ ویمن بینک نے خواتین کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر انہیں کاروبار کے لئے فنانس فراہم کرنا شروع کیا جس سے خواتین کے کاروبار میں آنے کا رجحان تیزی سے برھا۔  بینکاری کی سہولیات تک آسان رسائی فراہم کر کے محترمہ بینظیر بھٹو نے خواتین کی معاشی خودمختاری کی جدوجہد کو  تنگ سی پگ ڈنڈی سے اٹھا کر مین سٹریم شاہراہ پر ڈال دیا۔ 


کاروبار کے  مواقع

 خاتون کاروباری شخصیات (Entrepreneurs) کو ان کے کاروبار شروع کرنے یا بڑھانے کے لیے آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے میں فرسٹ ویمن بینک نے قائدانہ کردار ادا کیا۔
محفوظ ماحول

 اس ڈائنامک بینک نے  ایسا بینکاری نظام فراہم کرنا  شروع کیا جو گھریلو  خواتین کے لئے غیر معمولی سہولیات فراہم کرتا تھا۔ بینک کا سارا سٹاف خواتین تھیں، یہ بینک خواتین کے زیرِ انتظام تھا تاکہ کہ خواتین گاہکوں کو کسی ہچکچاہٹ کے بغیر مالی لین دین کے لیے سازگار ماحول مل سکے۔

Caption فرسٹ ویمن بینک کے کراچی مین ہیڈ آفس  پر خاتون سی ای اور اور سٹاف کا  35 ویں سالگرہ کے موقع پر بنا ایک فوٹو 



اکتوبر 2025 میں حکومتِ پاکستان نے فرسٹ ویمن بینک کے 82.64 فیصد حصص متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی (IHC) کو فروخت کرنے کا معاہدہ کیا ہ۔ آج اس معاہدہ پر عمل درآمد مکمل ہو گیا۔