عائزہ خان کیساتھ فلم کی مجھے پیشکش ہوئی تھی؛ہمایوں سعید
فواد اور عائزہ خان کی فلم کیلئے دُعا گو ہوں،کوئی ساری زندگی کسی کیساتھ کام نہیں کرسکتا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ناموراداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ میں ندیم بیگ کی ہر فلم کا ہیرو کاسٹ کیا جاؤں، کوئی ساری زندگی کسی کے ساتھ کام نہیں کرسکتا۔
ہمایوں سعید نے ایک انٹرویومیں بتایاکہ عائزہ خان کے ساتھ پہلے مجھے فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی، میں نے ندیم بیگ کو اپنی مصروفیت کی وجہ سے منع کیا، تو انہوں نے عائزہ خان کے ساتھ فواد خان کو کاسٹ کرلیا۔
ہمایوں سعید نے کہا کہ میں نے ہدایت کار ندیم بیگ کے ساتھ بہت کام کیا اور آئندہ بھی ساتھ کام کرتے رہیں گے، ہم دونوں کو دوسری ٹیم کے ساتھ بھی کام کرنا چاہیے۔
ہمایوں سعیدنے مزیدکہاکہ ان دنوں میں نے 4 فلموں پر کام شروع کیا ہوا ہے، آئندہ برس چھوٹی اور بڑی عید پر میری 2 فلمیں ریلیز ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:رمشا خان کا شادی کے بعد شوبزسے بریک لینے کافیصلہ
ہمایوں سعیدنے کہا کہ ندیم بیگ کی ڈائریکشن میں ہم نے سپرہٹ ڈرامے اور فلمیں کی ہیں، یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، میں فواد خان اور عائزہ خان کی آنے والی نئی فلم کے لیے دُعا گو ہوں کہ وہ کامیاب ہو۔