رمشا خان کا شادی کے بعد  شوبزسے بریک لینے کافیصلہ

Apr 16, 2026 | 15:18:PM
رمشا خان کا شادی کے بعد  شوبزسے بریک لینے کافیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ رمشا خان نے شادی کے بعد  شوبزسے بریک لینے کافیصلہ کرلیا۔
رمشا خان ہم تم،دنیاپوراور بریانی جیسے متعدد ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں۔دنیاپور اور بریانی میں خوشحال خان اوررمشاخان نےمرکزی کردارکئے تھے جس میں ان دونوں فنکاروں کی کیمسٹری کوبہت پسندکیاگیا۔
چند روز قبل سوشل میڈیا پریہ خبر وائرل ہوئی  تھی کہ اداکارہ رمشاخان اور اداکار خوشحال خان نے مبینہ طور پر ایک سادہ تقریب میں نکاح کر لیا اور اس کی تصاویر بھی وائرل ہوگئی تھیں جس کی معروف اداکارہ نے مبہم انداز میں تصدیق توکردی ،تاہم تصاویر وائرل ہونے پرناراضگی کا اظہار کیااوراپنی لیک شدہ تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹانے کی درخواست کی۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تمام مواد بھی ڈیلیٹ کر دیا،اب پوڈ کاسٹر نے دعویٰ کیاہے کہ اداکارہ رمشا خان کی سابقہ مینیجر سمرہ مسلم نے اس کی تصدیق کی ہے کہ اداکارہ نے اپنی ازدواجی زندگی پر توجہ دینے کے لیے اپنے کیریئر سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے.

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کی ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ پاکستان کانفرنس میں شرکت
ان کے مطابق رمشاخان دسمبر سے اس بارے میں سوچ رہی تھیں اور وہ کچھ عرصے تک نئے پروجیکٹس سائن نہیں کریں گی۔