مختلف معاملات کی انکوائری مکمل ،کراچی پولیس چیف نے 22 اہلکاروں کو معطل کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی پولیس چیف نے مختلف معاملات کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد 7 انسپکٹرز، 3 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سمیت مجموعی طور پر 22 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیاہے۔
معطلی کا فیصلہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا، جس میں اہلکاروں کو مختلف الزامات کا سامنا تھا۔
حکام کاکہنا ہےکہ معطل کیے جانے والے تمام افسران اور اہلکاروں کو متعلقہ پولیس ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنےکا حکم جاری کردیاگیا۔
معطل ہونے والے تمام افسران اور اہلکاروں کو روزانہ ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونےکے احکامات جاری کیے ہیں۔