سجل علی نے اپنی  ڈی پی تبدیل کرلی

Apr 16, 2022 | 13:48:PM
سجل علی نے اپنی  ڈی پی تبدیل کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ سجل علی کی جانب سے اپنی ڈی پی تبدیل کرتے ہوئے انسٹا گرام پر یہ تصویر پوسٹ کی گئی ہے جسے اُن کے لاکھوں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی خوبرو اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اپنی ڈسپلے پکچر بھی تبدیل کر لی ہے،سجل علی نے یہ تصویر شیئر کرتے کیپشن کے بجائے صرف میوزک کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔

 سجل علی کی اس تصویر کو جہاں مداحوں و انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے وہیں اداکارہ رابعہ بٹ نے بھی لائیک کیا ہے اور کمنٹ کرتے ہوئے سجل علی کا نمبر مانگا ہے۔

 رابعہ بٹ کا سجل علی کی تصویر کے کمنٹ باکس میں لکھنا تھا کہ ’ ہیلو، کیا آپ کا نمبر مل سکتا ہے۔‘جس کے جواب میں سجل علی نے اُنہیں کہا  کہ ’میں آپ کو کال کر رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:      ”خوش قسمت ترین شخص ہوں“نومسلم سابق کورین پاپ گلوکار نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی