”خوش قسمت ترین شخص ہوں“نومسلم سابق کورین پاپ گلوکار نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

Apr 16, 2022 | 00:52:AM
اسلام قبول، سابق کورین پاپ گلوکار، عمرے کی سعادت،
کیپشن: دائود کم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام قبول کرنے والے سابق کورین پاپ گلوکار اور یوٹیوبر داؤد کم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
داؤد کم نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مسجدالحرام سے اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی خوشخبری سنائی۔داؤد کم نے لکھا ”بالآخر میں مکہ آگیا۔ انہوں نے لکھا میں خوش قسمت ترین شخص ہوں کیونکہ اللہ نے مجھے منتخب کیا اور وہی مجھے یہاں لے کر آیا۔ انہوں نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے دنیا کے مقدس ترین شہر میں آنے کا موقع دیا۔داؤد کم نے مزید لکھا میں اپنے تمام مسلمان بہن بھائیوں کے لیے دعا کرتا ہوں کہ خدا ہمارے تمام گناہوں کو معاف کرے ، اللہ ہماری تمام دعاؤں کو قبول فرمائے، رمضان مبارک“۔

View this post on Instagram

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

یہ بھی پڑھیں: لڑکی کی میٹرو سٹیشن سے چھلانگ لگاکر خودکشی؛ خوفناک منظر کی ویڈیو وائرل